بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ * لا الہٰ الا اللہ محمّد رسول اللہ * قُلْ هُوَ اللّـٰهُ اَحَدٌ - اَللَّـهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ - وَلَمْ يَكُنْ لَّـهٝ كُفُوًا اَحَدٌ

ہدایات برائے تحریر


ٹیم منطق کو تحریر ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔
رد الحاد سے متعلق موضوع پر تحریر قابل قبول ہوگی۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی.
کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار ٹیم کا ہے۔ ٹیم کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع و برید سے کام لے۔
کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ٹیم محسوس کرے کہ یہ منطق پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے۔
تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔
لکھاری کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع ہو سکتی ہے لیکن ٹیم کو اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام لکھاریوں کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
تحریر کی اشاعت کے لیے لکھاری کی تصویر بھی درکار ہوگی۔ خواتین اگر تصویر نہ دینا چاہیں تو ان کے لیے استثنی ہوگا.
تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے ویب فارم یا ادارے کے ای میل ایڈریس کا کا ستعمال کریں.